ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

ڈیانا بیگ انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

پاکستان ویمن ٹیم کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئیں۔

ڈیانا بیگ کی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہوا ہے جس کی وجہ سے اب وہ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گی۔

ڈیانا بیگ کی جگہ دائیں ہاتھ کی بلے باز صدف شمس کو پاکستان ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

آسٹریلین ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں جیت کے لیے 337 رنز کا ہدف دے دیا۔

ڈیانا بیگ آج آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ساتویں اوور میں کیچ لینے کی کوشش کے دوران انجرڈ ہوئیں۔

انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ایکسرے رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.