ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

سلیمان شہباز نے بتا دیا کہ انہوں نے ’جوکر‘ کسے کہا؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے آج بتا دیا کہ انہوں نے ’جوکر‘ کسے کہا تھا۔

لاہور کی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے سلسلے پر آمد کے موقع پر سلیمان شہباز نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

صحافی نے سلیمان شہبازسے سوال کیا کہ آپ نے ٹویٹ میں وزیرِ خزانہ کو جوکر کہا تھا؟

سلیمان شہباز نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی نے 5 وزیرِ خزانہ تبدیل کیے تھے میں نے آخری 3 کو کہا۔

صحافی نے سلیمان شہباز سے ایک اور سوال کیا کہ ان 3 میں مفتاح اسماعیل بھی شامل تھے کیا؟

سلیمان شہباز نے جواب دیا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا ہے۔

لاہور کی عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔

دوسری جانب لاہور کی عدالت میں سماعت کے دوران ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کو مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.