بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاپتا افراد کے شناختی کارڈ اور اکاؤئنٹس بلاک کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کے قومی شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

لاپتہ باپ بیٹے امین و الیاس اور شہری عادل خان کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق صرف رونا دھونا مچایا ہوا ہے، کوئی عملی اقدامات نہیں کررہی۔

عدالت نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر وفاقی حکومت قانون سازی کے لئے خاموش ہے۔

عدالت میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر جج نے وزارت داخلہ اور دفاع کے سیکریٹریز پر برہمی کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.