ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

شرجیل میمن سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کو حیدرآباد میں این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے اور ان کی حالت بہتر ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق شرجیل انعام میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.