آسٹریلیا میں پولیس نے سوالوں کا جواب دینے سے گریز اور تعاون نہ کرنے پر خاتون کو گاڑی کا شیشہ توڑ کر باہر نکال لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گاڑی میں سوار خاتون اور ایک شخص کو ہائی وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے روکا جس کے بعد خاتون نے پولیس سے تعاون نہ کیا اور مسلسل وہ گاڑی سے باہر نکلنے سے انکار کرتی رہی۔
رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے نام اور دیگر تفصیلات پوچھنے پر گاڑی میں موجود خاتون اور مرد کہتے رہے کہ ہم آپ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔
واقعے کی ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار گاڑی کا شیشہ توڑنے سے پہلے خاتون کو متنبہ کرتا ہے تاہم پھر بھی وہ گاڑی سے باہر نکلنے سے انکار کرتی رہی۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی رجسٹریشن ایکسپائر تھی جبکہ 52 سالہ خاتون پر مبینہ طور پر گھریلو تشدد کے 2 وارنٹس بھی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Comments are closed.