روس سے سستا تیل اور ایل این جی خریداری کے معاملے پر پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے درمیان آخری روز کا وزارتی سطح کا اجلاس شروع ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی صدارت وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق کر رہے ہیں جبکہ روس کے وفد کی نمائندگی روس کے وزیر توانائی کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں باہمی تجارت، سرمایہ، توانائی، تعلیم، روڈز، ریلوے اور مالیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔
آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں اسٹریم گیس پائپ لائن تعمیر کا معاملہ خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارتی اجلاس میں روس سے سستے نرخوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کا معاملہ بھی ایجنڈ ے میں شامل ہے۔
Comments are closed.