پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں 229 روپے سے تجاوز کر گیا۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 229 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا تھا کہ نئے سال کے دوسرے ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، درآمدات روکنے سے زرمبادلہ ذخائر کی گراوٹ رکی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 13 جنوری تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 10 ارب 44 کروڑ ڈالر رہے،جنوری کے دوسرے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 25 کروڑ 58 لاکھ ڈالر بڑھے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 25 کروڑ 80 لاکھ اضافے کے بعد 4 ارب 60 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ اسی عرصہ کے دوران کمرشل بینکوں کا زرمبادلہ ذخیرہ 22 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5ارب 84 کروڑ ڈالر رہا۔
Comments are closed.