جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

کرک مندر کو نقصان پہنچانے والوں سےنقصان کی ریکوری روکنے کا حکم

سپریم کورٹ نے کرک تیری مندر کو نقصان پہنچانے والوں سےنقصان کی ریکوری روکنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کرک مندر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں اقلیتی رہنما ایم این اے رمیش کمار  پیش ہوئے۔

رمیش کمار نے عدالت میں کہا کہ کرک تیری مندرکی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، مندرکی بحالی اور تزئین و آرائش بھی کردی گئی ہے۔

رمیش کمار نے کہا کہ کرک مندرکےعلاقہ میں اب ہندوؤں اورمسلمانوں میں اچھی ہم آہنگی ہے، عدالت نے مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے ریکوری کا حکم دیا تھا۔

رمیش کمار نے استدعا کی کہ صوبائی حکومت نے مندرکو نقصان پہنچانے والوں سے کچھ ریکوریاں کیں ہیں، مناسب سمجھیں تو یہ ریکوری کا سلسلسہ روک دیا جائے۔

رمیش کمار نے عدالت کو بتایا کہ مندر کو نقصان پہنچانے والوں نے معافی مانگ لی ہے۔

عدالت نے رمیش کمار کی استدعا پر مندر نذرآتش کرنے والوں سے ریکوری روکنے کا حکم دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.