جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں واپسی کے امور پر مشاورت

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں واپسی کے امور پر مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد اسپیکر سے ملاقات کرے گا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی میں آئندہ حکمت عملی سے متعلق غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سمیت 3 پارلیمانی عہدوں پر تقرری سے متعلق جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کا بھی امکان ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.