جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

سندھ ہائیکورٹ کا شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے حکم دیا کہ جس علاقے سے شہری لاپتا ہو، متعلقہ تھانے میں فوری مقدمہ درج کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.