جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتے ہیں، بھارت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا۔ 

نئی دہلی میں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے۔ 

ارندام باغچی کا کہنا تھا کہ معمول کے تعلقات کے لیے سازگار ماحول ہونا چاہیے۔ ہمارا مؤقف برقرار ہے کہ سازگار ماحول میں دہشت، دشمنی یا تشدد نہ ہو۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ 

شہباز شریف نے کہا تھا کہ کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات ناگزیر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.