جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 40 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس آج 40 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 831 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 334 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 39 ہزار 65 رہی۔

حصص بازار میں آج 15 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 40 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 179 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.