جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

قومی اسمبلی میں استعفوں اور واپسی کا معاملہ، پی ٹی آئی اجلاس اسلام آباد میں طلب

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری اور واپسی کے معاملے پر پارٹی اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جنرل سیکریٹری اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس کل صبح 10 بجے خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں واپسی پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں آئندہ انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی، مرکزی قیادت کے استعفوں کے بعد پارلیمانی قیادت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ فیصلہ کے بعد پارلیمانی قیادت قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے اسپیکر سے ملاقات کرے گی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ابھی تک پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر قومی اسمبلی میں واپسی سے متعلق اپنے ارکان کو آگاہ نہیں کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.