جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

5 ارب سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم کی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ نے 5 ارب روپے سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم  کی ضمانت منظور کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں 5 ارب روپے سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم عبدالناصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ملزم پر 15 کروڑ روپے عوام سے وصول کرنے کا الزام ہے ۔

ملزم چھ سال سے مفرور تھا اور اس نے عوام کی دولت لوٹنےمیں سہولت کاری کی۔

عدالت نے ملزم عبدالناصر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نےحکم دیا کہ ملزم 15کروڑ مالیت کی دستاویزات بھی جمع کرائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.