جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

عمران خان کی تمام 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قومی اسمبلی کے تمام 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت 5 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق عمران خان این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 239 کورنگی اور این اے 45 کرم سے کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے تاخیر سے جمع کرائے گئے انتخابی اخراجات کو درگزر کر دیا اور تحریکِ انصاف کی استدعا منظور کر لی۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 20 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے کامیابی کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر نوٹس لیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے کیس پر 20 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.