وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم آفس کے اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کروالیے گئے ہیں، اسٹاف میں تاحال کسی شخص کا کورونا وائرس کا ٹسیٹ پازیٹو نہیں آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے اسٹاف میں بیشتر کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ بھی موصول ہو گئی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تاحال وزیراعظم آفس اسٹاف میں کسی شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو نہیں آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بنی گالہ میں موجود ہیں اور اُن میں کورونا وائرس کی معمولی علامات ہیں۔
وزیراعظم عمران خان قرنطینہ میں ہیں اور اُن کی جانب سے تاحال کوئی اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے۔
Comments are closed.