مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز 21 جنوری کی بجائے اب 29 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز 29جنوری کو لندن سے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے تبدیل ہوتے سیاسی حالات میں فوری وطن واپس آنے کا فیصلہ کیاہے ۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور پارٹی رہنماں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔
مریم نواز الیکشن کمپین اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔
دوسری جانب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان شاءاللہ مریم نواز کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ مریم نواز اور نواز شریف کے استقبال کی ریہرسل ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیرداخلہ راناثناء اللہ بھی گزشتہ روز نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق راناثناء اللہ لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کرکے ان کو ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پرتفصیلات سےآگاہ کریں گے۔
Comments are closed.