کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے لیے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرائی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے لیے بجلی 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
نیپرا سے کے الیکٹرک نے یہ کمی دسمبر 2022ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی ہے۔
نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 30 جنوری کو ہو گی۔
مکمل منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک کے صارفین کو 12 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
Comments are closed.