بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی آئی اے ترجمان کی اصفہانی ہینگر سے متعلق اشتہار کی وضاحت

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے اصفہانی ہینگر سے متعلق اشتہار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تمام کمرشل اداروں میں کچھ عرصہ بعد آڈٹ، اکاؤنٹس کی مد میں اثاثوں کا تخمینہ کروایا جاتا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اپنی بیلنس شیٹ ری اسٹرکچرنگ کے لیے تمام اثاثہ جات کا تخمینہ لگوارہا ہے، اصفہانی ہینگر پی آئی اے کے بڑے اثاثوں میں سے ایک ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اصفہانی ہینگر کا درست تخمینہ لگوا کر بیلنس شیٹ میں اندراج کروایا جائے گا۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اپنے کسی اثاثے کو نیلام نہیں کر رہا، پی آئی اے میں آپریشنل، انتظامی اور مالی اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.