منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

شیخوپورہ: ایمبولینس میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

شیخوپورہ میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بنیادی مرکز صحت نبی پور ورکاں سے ڈلیوری کیس کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو ڈیلیوری کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے گھر والوں کی اجازت اور موجودگی میں پیشہ وارانہ انداز میں ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.