منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

وزیر خزانہ نے ای سی سی کا اجلاس آج طلب کر لیا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی کے اجلاس میں کسان پیکیج کے تحت 5 سال پرانے ٹریکٹرز کم ڈیوٹی پر درآمد کی منظوری کا امکان ہے۔

کراچی صنعتی اسٹیٹ کی سڑکوں کی مرمت کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری اور ڈھرکی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ میں 49 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں رواں مالی سال کے لیے پاور ڈویژن کو 30 کروڑ روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی جا سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.