کورونا وائرس میں مبتلا وزیراعظم عمران خان نے قرنطینہ سے پاکستانی نوجوان نسل کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے عظیم شاعر اور فلسفی مولانا روم کا قول شیئر کیا۔
عمران خان نے قول شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایک حقیقی آزاد اور دولت مند شخص وہ ہے جس کی روح کی کوئی مادی قیمت نہیں لگائی جاسکتی۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’رومی کا کہنا ہے کہ اپنی روح کا سودا کسی شے سے نہ کرو۔‘
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ’روح واحد چیز ہے جو انسان کو دنیا میں لاتی اور واپس لے جاتی ہے۔‘
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔
فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے دی۔
Comments are closed.