پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کی ’شیندی‘ اور ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کی شادی کی مختلف تقریبات میں سوشل میڈیا کی معروف شخصیات نے شرکت کی، تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ڈکی بھائی نے شیندی اور ولیمے کی مختلف تصاویراور ویڈیو ز شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں عروب جتوئی نے شادی اور مہندی کی مشترکہ تقریب ’شیندی ‘ میں معروف ڈیزائنر ’ایچ ایس وائی‘ کا سنہری اور مرون رنگ کاعروسی جوڑ جبکہ ڈکی بھائی نے سیاہ کے ساتھ سنہری امتزاج کی شیروانی ا زیب تن کی۔

A post shared by Aroob Jatoi (@aroob_jatoi)

سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے عروب جتوئی کو ہمیشہ کے لئے اپنا قرار دے دیا تو دوسری جانب عروب جتوئی نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ’ ’محبت اور خوشیوں کے نام جو ہم مل کر ہمیشہ منائیں گے‘۔

A post shared by Aroob Jatoi (@aroob_jatoi)

ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کی’شیندی ‘ دو روز قبل جبکہ ولیمے کی کی تقریب گزشتہ روز منائی گئی، جس میں معروف سوشل میڈیا انفلئنسرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

A post shared by Saad Ur Rehman (@duckybhai)

ولیمے کی تقریب میں عروب جتوئی ’لاجونتی‘ کے جوڑے میں جبکہ ڈکی بھائی ’ہمایوں عالمگیر‘ کے جوڑے میں جاذب نظر آئے۔

پاکستانی مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر سعد اور عروب جتوئی کی مایوں کی تصویروں اور ویڈیوز کے چرچے عام تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.