پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

امید ہے آرمی چیف شفاف انتخاب کرائیں گے، عمران خان

سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے موجودہ آرمی چیف شفاف انتخاب کرائیں گے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت اور قانون سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات تب بہتر ہوں گے جب اسٹیبلشمنٹ قانون کی بالادستی کے لیے کام کرے گی۔

عمران خان کی زیر صدارت نگراں سیٹ اپ اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اہم اجلاس ہوگیا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ان کا مینڈیٹ کم کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ہمارے لوگوں کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے کہا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.