امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں سب سے آگے ہونے کا دعویٰ کردیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے الیکشن کے لیے بھرپور مہم چلائی، میرا خیال ہے کہ کراچی میں ووٹر ٹرن آؤٹ 25 فیصد سے اوپر جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اب تک کے نتائج میں سب سے آگے ہے، پیپلز پارٹی دوسرے جبکہ پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ چاہ رہی تھیں کہ بلدیاتی الیکشن نہ ہوں، لیکن الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق انتخابات کروائے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ آج ایم کیو ایم ہوتی تو مزہ آتا اور اُن کو پتا چل جاتا کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھی ایم کیو ایم کی حالت دیکھ لیں، جماعت اسلامی کا اچھا کم بیک ہے۔
Comments are closed.