امریکی صدر جو بائیڈن کی رہائش گاہ سے مزید خفیہ دستاویزات ملی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈیلاویئر میں امریکی صدر کی خاندانی رہائش گاہ سے خفیہ مواد کے پانچ اضافی صفحات ملے ہیں۔
ملنے والی نئی دستاویزات فوری اور رضاکارانہ طور پر محکمہ انصاف کے حوالے کردی گئی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے وکیل کے مطابق نئی خفیہ دستاویزات جمعرات کو ڈیلاویئر میں امریکی صدر کی رہائش گاہ سے ملی ہیں۔
اس سے قبل بھی اسی رہائش گاہ سے اوباما، بائیڈن کے سابق انتظامیہ کے دور کی دستاویزات برآمد ہوئی تھیں۔
امریکی صدور اور نائب صدور اپنی ای میلز، خطوط، سرکاری دستاویزات نیشنل آرکائیوز کے حوالے کرنے کے پابند ہیں۔ ری پبلکنز کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.