بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے کورونا سے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا ہے: وقار یونس

سابق کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کو شکست دے دیں گے کیونکہ اُنہوں نے اس سے بڑے چیلنجز کا بھی سامنا کیا ہے۔

وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تصویر شیئر کی۔

سابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے اپنی زندگی میں بہت سے مشکل چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’جب وہ اُن مشکلات کا سامنا کرسکتے ہیں تو پھر کورونا وائرس کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔‘

سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے وزیراعظم عمران خان کو فائٹر قرار دے دیا۔

وقار یونس نے لکھا کہ ’عمران خان ماضی میں بھی ایک فائٹر تھے اور اب بھی فائٹر ہی ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھ سمیت پوری قوم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاگو ہے۔‘

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر دُعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.