ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کراچی کی مقامی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت کی تیسری، سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 18 جنوری کو سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے کے مطابق انہوں نے ملزمہ دانیہ شاہ کو مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا وڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.