ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

کتے کی 30 سیکنڈ میں 32 چھلانگیں

ورزش کا شوق صرف انسانوں کو ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی یکسر پایا جاتا ہے، یقین نہیں تو سوشل میدیا پر وائرل اس ویڈیو کو ہی دیکھ لیجئے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کتا اپنی دو ٹانگوں پر رسی کود رہا ہے۔

A post shared by Guinness World Records (@guinnessworldrecords)

دلچسپ بات یہ ہے کہ بالو نامی اس کتے نے اپنے شوق کواپنے مالک وولف گینگ لاؤن برگر کے ساتھ مل کر ایسے ذوق سے پورا کیا کہ عالمی ریکارڈ ہی قائم کردیا۔

ان دونوں نے مل کر صرف 30 سیکنڈ میں32 اسکپ کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ان کی یہ ویڈیو گنیز ورلڈ ریکارڈز انتظامیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ’ 30 سیکنڈز میں بالو نامی کتے اور اس کے مالک وولف گینگ لاؤن برگر نے 32، سب سے زیادہ اسکپس لگا لئے‘۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے وولف گینگ لاؤن برگر کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال 2022 میں یہ ریکارڈ قائم کرنے کے لئے خوب پریکٹس کی تھی۔

اس وائرل ویڈیو کو اب تک 30 لاکھ سے زائد بار دیکھا جبکہ  20 ہزار سے زائد صارفین نے کمنٹس میں تبصرہ کیا اور کتے کی تعریفیں کی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.