سری لنکن کرکٹر دنیش چندیمل نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2 برس میں زبردست کرکٹ کھیلی ہے، بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں، وہ مسلسل رنز کر رہے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو میں دنیش چندیمل نے کہا کہ مجھے یقین ہے پاکستان ٹیم ہمیشہ سخت حریف رہے گی، اس سال بھی پاکستانی ٹیم سے سخت چیلنج کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا تھا۔
سری لنکن کرکٹر نے مزید کہا کہ پلیئر کے ہاتھ میں جو ہے وہ ہے ان کی کارکردگی اور ان کی فٹنس ہے، کارکردگی پر فوکس کرنا ہے تو سوشل میڈیا کی باتوں پر توجہ نہ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لیگز ہر کھلاڑی کے لیے کم بیک کا بھی موقع ہوتی ہیں، پلیئرز دنیا کے دیگر مختلف ملکوں کی کنڈیشنز کو بھی سیکھتے ہیں۔
Comments are closed.