جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

الیکشن مہم کا آخری روز، ابھی تک نہیں پتا الیکشن ہو رہے ہیں یا نہیں، اسد عمر

رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کی الیکشن مہم کا آخری روز ہے، ابھی تک یہ نہیں پتا کہ الیکشن ہو رہے ہیں یا نہیں۔

کراچی میں اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عجیب تماشا لگا ہوا ہے جس کی بنیاد یہ ہے کہ عوام کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جا رہی ہے چاہے کچھ بھی کرنا پڑے الیکشن سے بھاگا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 3 بجے کہتے ہیں سیکیورٹی کے حالات ٹھیک ہیں، 7 بجے حالات خراب ہو جاتے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ووٹرز ٹرن آؤٹ کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم آخری وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقل کا فیصلہ ہونےجا رہا ہے، پاکستان کے فیصلے عوام کی رائے کے مطابق ہونےچاہئیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کو ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں، الیکشن کمیشن نے کہا ہے 15جنوری کو ہر صورت الیکشن کرایا جائے۔

علی زیدی نے کہا کہ صبح 8 بجے پولنگ اسٹیشنز پر لائنیں لگنی چاہئیں، ان لوگوں کا الیکشن چوری کرنے کا پلان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.