جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

امریکی سفارتخانے کیلئے کورونا ویکسین لیکرخصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا

امریکی سفارتخانے کے لیے کورونا ویکسین لے کرخصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا، خصوصی طیارہ واشگنٹن سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا۔

پاکستان آنے والے خصوصی طیارے کے ذریعے کورونا ویکسین 4 پاؤچز میں لائی گئی ہیں جن کا وزن 96 کلوگرام ہے۔

امریکی سفارتخانے کے عملے نے کورونا ویکسین اسلام آباد ایئرپورٹ پر وصول کی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے روسی ویکسین اسپوٹنک کی قیمت کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی خصوصی طیارہ اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.