جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

وادیٔ زیارت میں درجۂ حرارت منفی 15 ریکارڈ

وادیٔ زیارت میں آج رواں موسمِ سرما کا سرد ترین دن رہا جہاں درجۂ حرارت منفی 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی زیارت میں گزشتہ روز کم سے کم درجۂ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا تھا۔

زیارت میں 3 جنوری کو درجۂ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا تھا۔

وادیٔ کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت منفی 8، قلات میں منفی 11،ژوب میں منفی 5 اور پنجگور میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں جمع اور گھروں کی پائپ لائنوں میں موجود پانی جم گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف ہے جبکہ موسم انتہائی سرد ہے۔

کراچی کولڈ ویو کی لپیٹ میں ہے، جس کے باعث گزشتہ شب رواں ماہ کی سرد ترین رات رہی۔

کوئٹہ بھر میں گیس پریشر کم ہے، کئی علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے۔

بلوچستان کے دیگر اضلاع قلات، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ میں بھی سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

قلات اور زیارت میں گیس پریشر غائب ہو گیا جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.