بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گیلانی کے وکیل سے نااہلی درخواست پر جواب طلب

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی معاملے پر کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کے وکلاء پیش ہوئے، جبکہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے اراکین اسمبلی فرخ حبیب اور ملیکہ بخاری پیش ہوئے۔

لاہور (آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے…

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں ترمیم شدہ درخواستیں جمع کرا دیں، ملیکہ بخاری نے کہا کہ درخواست میں ویڈیو میں موجود دونوں رکن قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ ہماری نظر میں فہیم خان اور جمیل احمد گواہ ہیں، کمیشن کی ہدایت پر گواہان کو فریق بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ کمیشن سمجھتا ہے کہ کوئی رکن اسمبلی ملوث ہے تو اس کے خلاف تحقیقات کرے۔

ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر من وعن عمل نہیں ہوا، ملیکہ بخاری نے جواب میں کہا کہ انتخابی عمل میں شفافیت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

الیکشن کمیشن نے ملیکہ بخاری کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ آہستہ آواز میں تحمل سے بات کریں، آپ جذباتی نہ ہوں آرام سے دلائل دیں۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن پتہ کرے کہ ویڈیو میں کون لوگ تھے؟ یہ درخواست گزار کا کام نہیں ہے۔

ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے کہا کہ ہم ویڈیو میں موجود لوگوں کی شناخت نہیں کرسکتے، ویڈیوز میں کسی کا چہرہ واضح نہیں ہے۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے وکلاء کو درخواست کی کاپی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.