پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، نواز شریف کی تصویر ہے، مریم نواز کی نیب پیشی کے وقت ہم سب ساتھ جائیں گے۔
میاں جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم پاکستان کی حفاظت کے لیے مر مٹنے کے لیے تیار ہیں، یہ شخص ایک ادارے سے خوش ہے، وہ اسے انتقام کے لیے استعمال کرتا ہے، آپ اداروں کو استعمال نہ کریں۔
میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل آئین و قانون پر عمل کے بغیر حل نہیں ہوسکتے، آئین و قانون کی بالادستی سے ملک چل سکتا ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ طاقتور ہو تو کسی کو ٹھوک دو، کسی کو اجازت نہیں کہ ماورائے عدالت ٹھوک دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ طاقتور ہو تو دھمکی دو کہ تمہیں مار دیا جائے گا، اگر آئین اور دھرتی تحفظ نہیں دیتی تو کون کہے گا زندہ باد۔
Comments are closed.