پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن ہر سا ل 22مارچ کو منایا جاتا ہے، اس سال یہ دن پانی کی قدر کیجیے کے موضوع سے منایا جا رہا ہے۔
پاکستان میں پانی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بھاشا مہمند اور داسو سمیت پانی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے ایک طرف پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھے گی تو دوسری طرف سستی پن بجلی ملے گی۔
پاکستان اپنی واٹر اسٹوریج کو 10 سالوں میں 90فیصد تک بڑھائے گا اور پن بجلی پیداوار میں 100فیصد اضافہ کرے گا۔
ایک زرعی ملک ہونے کے باعث پاکستان میں پانی کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے، ملک میں فی کس پانی کی دستیابی بڑھانے کے لیے پانی کے ضیاع کو روکنا ہو گا۔
واپڈا کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں جاری پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل کے بعد پاکستان میں 2028-29 تک پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 13 ملین ایکڑ فٹ سے بڑھ کر 24ملین ایکڑ فٹ ہو جائے گی جس سے ملک میں پن بجلی پیداوار بھی 18ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔
Comments are closed.