جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحزادے سلیمان شہباز بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ کیا ابھی سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت چل رہی ہے؟۔

عدالت نے کہا کہ ٹرائل میں سلیمان شہباز کی حاضری ضروری نہیں ان کا الگ ریفرنس فائل ہوگا۔

احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنا دے رکھا ہے۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنایا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے متبادل وکیل انوار حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

شہباز شریف، سلیمان، حمزہ شہباز، رابعہ شہباز اور نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.