بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا ثناء کی درخواست ضمانت پر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے بینچ کی عدم دستیابی پر نون لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ کی درخواست پر آج سماعت نہ ہو سکی۔

بینچ کے رکن جسٹس محمد سرفراز ڈوگر رخصت پر ہیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناءاللّٰہ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہےجبکہ نیب نے رانا ثناءاللّٰہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.