صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے طلباء پر پولیس نے تشدد کیا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں پولیس کو طلباء پر زد و کوب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ کا اس ضمن میں جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ بغیر یونیفارم کے طلباء پر پابندی عائد ہے۔
اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق بغیر یونیفارم یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر طلباء نے سڑک بلاک کر دی تھی۔
اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے روڈ کھلوانے کی کوشش کی تو طلباء نے بدتمیزی کی۔
Comments are closed.