پاکستان میں برطانیہ کےہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ ایمانداری سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان میرے دل میں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے واپس جانے پر دکھی ہوں۔
پروگرام میں میزبان حامد میر کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کرنے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر انہوں نے کہا کہ بہت شکریہ، میں خدا حافظ نہیں کہوں گا کیونکہ مجھے امید ہے کہ میں واپس آؤں گا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پھر ملیں گے۔
اس کے علاوہ کرسچین ٹرنر نے اپنے سوشل میڈیا اکااؤنٹ پر بھی حامد میرکا شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ کرسچین ٹرنر اس ماہ واپس لندن چلے جائیں گے جس کے بعد نئے برطانوی ہائی کمشنر کو تعینات کیا جائے گا۔
Comments are closed.