بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

جوبائیڈن نے 10 لاکھ ڈالرز لیے مگر طلبہ کو ایک مرتبہ بھی نہ پڑھایا

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ماضی میں یونیورسٹی آف پینسلوینیا سے تنخواہ کے طور پر 3 سال میں 10 لاکھ ڈالرز تو لیے مگر طلبہ کو ایک مرتبہ بھی نہ پڑھایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کو نائب صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد یونیورسٹی آف پینسلوینیا نے بطور پروفیسر 10 لاکھ ڈالر دیے تاہم انہوں نے یونیورسٹی میں کوئی کلاس نہ لی۔

رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے امریکی صدر نے گزشتہ روز ایک اجلاس میں بتایا کہ نائب صدر رہنے کے 4 سال بعد وہ پینسلوینیا میں پروفیسر تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 سال کے دوران امریکی یونیورسٹی نے پروفیسر بائیڈن کو 10 لاکھ ڈالرز ادا کیے تاہم انہوں نے ایک مرتبہ بھی طلبہ کو نہیں پڑھایا۔

ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن کو 2017ء میں 3 لاکھ 71 ہزار 159 جبکہ 2018ء اور 2019ء میں 5 لاکھ 40 ہزار 484 ڈالر دیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق 2017ء میں جوبائیڈن کو اعزازی پروفیسر کا عہدہ دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ جو بائیڈن سابق امریکی صدر بارک اوباما کے دور میں نائب امریکی صدر تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.