بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کے نوٹیفکیشن کیخلاف آج کیس کی سماعت

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو عہدے سے ہٹانے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت آج ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق عدالت عالیہ لاہور کا 5 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا، بینچ کے ارکان میں جسٹس چوہدری اقبال، جسٹس طارق سلیم، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں۔

کراچی جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان…

واضح رہے کہ پرویز الہٰی کے اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی پر عدالت نے گورنر کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد 11 جنوری تک معطل کر دیا تھا۔

ن لیگ نے آج اراکین اسمبلی کو لاہور ہائی کورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عدالت کہے گی تو پھر اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، انہوں نے نمبر گیم پورا ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.