منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

کراچی: ملیر میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، 2 مطلوب ملزمان گرفتار

کراچی کے ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی تلاش میں کومبنگ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 2 مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ضلع ملیر کے بن قاسم تھانے کی حدود شاہ ٹاؤن، پیپری اور سندھی گوٹھ میں مشتبہ گھروں کی تلاشی لی گئی۔

کومبنگ آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، جس کے دوران مشتبہ افراد کی شناخت اور کوائف کو بھی چیک کیا گیا۔

کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے رینجرز کے ہمراہ 4 آبادیوں میں کومنگ آپریشن کیا ہے۔

کومبنگ آپریشن کے دوران 2 مطلوب عادی جرائم پیشہ ملزمان پکڑے گئے، گرفتار ملزمان فرحان علی اور اشفاق خان کے قبضے سے 30 بور پستول اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے کومبنگ آپریشن میں 85 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 49 افراد کے کوائف چیک کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.