یونان میں اپنی کمسن بچیوں کو مبینہ طور پر قتل کرنے والی 34 سالہ خاتون کو ایتھنز کی ایک عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رولا پیسپیریگو نامی خاتون پر الزام ہے کہ اس نے 3 سال کے اندر اپنی 3 بیٹیوں کو قتل کیا جبکہ ملزمہ نے اپنے بے قصور ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خاتون پر الزام ہے کہ اس نے جنوری 2022ء میں اپنی 9 سالہ بیٹی جارجینا کو کیٹامین زہر دے کر قتل کر دیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزمہ کو گرفتار کرنے کے بعد اس کی 2 دیگر بیٹیوں 3 سال کی مالینا اور 6 ماہ کی آئرس کی موت کی بھی تحقیقات شروع کی گئیں جو مشکوک حالات میں انتقال کر گئی تھیں۔
مرنے والی بچیوں کے طبی معائنے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں بچیوں کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق یونان میں ملزمہ کے خلاف شہریوں میں سخت غصہ بھی پایا جاتا ہے جس کے باعث خاتون کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔
Comments are closed.