منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

نیشنل اسٹیڈیم کراچی، نسیم شاہ ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے چھٹے پاکستانی بولر بن گئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 5 وکٹیں لینے والے چھٹے پاکستانی بولر بن گئے۔

نسیم شاہ نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

ان سے قبل مجموعی طور پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 5 پاکستانی اور 2 سری لنکن بولرز یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم میں ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 وکٹیں لینے والے آٹھویں بولر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

نیشنل اسٹڈیم کراچی میں نسیم شاہ کے علاوہ جن 7 بولرز نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ان میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیں:

1990ء میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے 52 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

1993ء میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے صرف 15 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

2002ء میں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے 5 کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کیا جس کے بدلے میں صرف 16 رنز دیے۔

2008ء میں سہیل تنویر نے 48 رنز اور سری لنکن اسپنرز متھالی مرلی تھرن نے 31 رنز دے کر 5، 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اجانتھا مینڈس نے صرف 13 رنز کے عوض 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔

2019ء میں عثمان شنواری نے 51 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.