منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

مغربی ہواؤں کا سسٹم آج شمالی بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے، موسمیاتی تجزیہ کار

موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم آج شام یا رات سے شمالی بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے جس سے شمالی حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق یہ سسٹم 14 جنوری کی صبح ملک سے نکل سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی میں 14 سے 17 جنوری کے دوران موسم سرد رہے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اس دوران کراچی کے مضافاتی علاقوں ملیر، سرجانی ٹاؤن، گلشنِ معمار، بحریہ ٹاؤن میں درجۂ حرارت 4 تا 6 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی کے دیگر علاقوں میں درجۂ حرارت 8 سے 9 جبکہ ساحلی علاقوں میں 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہو سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.