جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

حمزہ شہباز سے اختلاف کی خبر پر مریم نواز کا جذباتی انداز میں ردعمل

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز سے اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز اپنے بھائی حمزہ شہباز سے اختلافات کی خبروں پر جذباتی ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اور میرے اختلافات کی بے بنیاد خبریں چلائی گئیں، یہ شرمناک عمل ہے۔

مریم نواز نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرے اور حمزہ شہباز کے اختلاف کی جھوتی خبریں چلانے والوں سے متعلق یہی کہہ سکتی ہوں کہ ’جھوٹوں پر اللّٰہ کی لعنت ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ہونے والی ملاقات میں حمزہ شہباز بھی موجود تھے، ہم نے مل کر اپوزیشن تحریک کے ایک ایک پوائنٹ پر غور کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.