سندھ حکومت نے آثار قدیمہ اور ورثہ عمارتوں کی حفاظت کےلیے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی وزیر ثقافت اور نوادرات سردار شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں 1 ارب روپے کا فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اینڈومینٹ فنڈ کی مدد سے آثار قدیمہ کے تحفظ، مرمت اور بحالی میں مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر سردار شاہ نے کہا کہ اینڈومینٹ فنڈ میں پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کو بھی فنڈ میں حصہ لینے کی دعوت دیں گے، فنڈ سے ثقافتی ہنر کی ترویج، تربیت، تحقیق کرنے والوں کی بھی مدد کرنا ممکن ہوسکے گا۔
سردار شاہ نے مزید کہا کہ اینڈومینٹ فنڈ فار آرکیالوجیکل سائٹس اینڈ ہیریٹیج بلڈنگز کے لیے 25 کروڑ روپے بھی جاری ہو چکے۔
Comments are closed.