پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے جنیوا میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں یورپی یونین نے پاکستان کیلئے 500 ملین یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
یونین کی جانب سے یہ اعلان یورپی کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے یورپی دارالحکومت برسلز سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال پاکستان ایک بڑی قدرتی آفت اور ایک بڑے سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔
جس نے فصلوں، انفرااسٹرکچر اور زندہ رہنے کی سہولیات کو بڑی حد تک تباہ کر دیا ہے اس سے معاشرے کے کمزور افراد پر بہت بوجھ پڑا ہے۔
اس لیے آج ہم اپنے پارٹنرز کے ساتھ ملکر پاکستان کی معاشی بحالی کیلئے ایک بڑے پروگرام کا اعلان کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ہم نے 172 ملین یورو کی انسانی امداد بھی فراہم کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب پاکستانی عوام مستقبل ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت پاکستان قومی بحالی کے اس کام میں کامیاب ہو گی۔
Comments are closed.