وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے گا، تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا۔
اقوام متحدہ (یو این) سیکریٹری جنرل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ بھرپور یکجہتی پر عالمی برادری کے شکر گزار ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث پاکستان کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا مالی نقصان ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے ساتھ ملکی معیشت کی بحالی بڑا چیلنج ہے، جو جی ڈی پی کا 8 فیصد ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے فریم ورک تیار پر کام کرنے کیلئے 16.3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے 1700 افراد جاں بحق ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں، سیلابی صورتحال سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے، 8 ملین بے گھر ہوئے، فصلیں تباہ ہوگئیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب نے ملک کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا، سیلاب کے باعث ملک کی معیشت کو 30 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل متاثرین کے ساتھ مسلسل کھڑے رہے۔
Comments are closed.